ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پنجاب اسکول بورڈکے صدر نے استعفیٰ دیا

پنجاب اسکول بورڈکے صدر نے استعفیٰ دیا

Thu, 25 May 2017 22:57:40    S.O. News Service

چنڈی گڑھ،25مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پنجاب اسکول کی تعلیم بورڈکے صدر بلبیر سنگھ دھول نے آج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیاہے۔بورڈکے ترجمان نے آج دھول کے استعفیٰ دینے کی وجہ بتائے بغیر کہا کہ دھول نے بورڈسے استعفیٰ دے دیاہے۔ انہیں گزشتہ پرکاش سنگھ بادل حکومت نے گزشتہ دسمبر میں پنجاب پبلک سروس(پی سی ایس) افسرکے طورپران کی ریٹائرمنٹ کے فوراََبعد صدر مقرر کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ پنجاب بیوروکے حکام نے کل موہالی میں دھول کے گھر پر اور بورڈ کے احاطے میں چھاپہ ماراتھا۔انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے2010 میں دھول کے رجسٹرار کے عہدے پر رہتے کوآپریٹو بینکوں میں مختلف عہدوں پر بھرتی میں مبینہ بدعنوانیوں کے سلسلے میں مارے گئے تھے۔
 


Share: